ملتان کو خوبصورت پایا،لوگ محبت کرنیوالے ہیں، پر تگالی سفیر

Nov 02, 2020

ملتان (خصوصی رپورٹر) دنیا کے قدیم ترین شہر ملتان کے بارے میں جیسا سنا تھا اسے ویسا ہی خوبصورت پایا۔ یہاں کے لوگ ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پرتگال کے سفیر پاولو نیوس پوسینو نے صنعت کار اور صدر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازی خان خواجہ جلال الدین رومی سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رومی فبیرکس جس عالمی معیار کی مصنوعات تیار کر رہا ہے اس سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو رہا ہے۔ خواجہ جلال الدین رومی نے پرتگال کے سفیر کا ملتان آمد پر شکریہ ادا کیا اور ان کو بتایا کہ محمود گروپ آف کمپنیز  گزشتہ پچھتر سال سے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہزاروں افراد کو روزگار مہیا کررہا ہے، اور ہماری خواہش ہے کہ پرتگال حکومت کے تعاون سے نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کے منصوبے ترتیب دئیے جائیں تاکہ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں کو روزگار مل سکے۔ خواجہ جلال الدین رومی کی اس تجویز کو پرتگال کے سفیر نے سراہا اور کہا کہ میں اس سلسلہ میں اپنی حکومت سے بات کروں گا تاکہ آپکی تجاویز کو عملی جامہ پہنا سکوں۔

مزیدخبریں