ساہیوال+لاہور(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) ساہیوال میں مہمان آئے ہوئے 28سالہ نوجوان نے زہر پی کر خود کشی کر لی جبکہ مصطفی آباد کے علاقے میں 25 سالہ لڑکی نے مبیہ طور پر گلے میں پھندہ لے کر خود کشی کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابقکار خانہ خورشید بازار پاکپتن سے مہمان آئے ہوئے منیر احمد کے بیٹے علی اعجاز نے گھریلو مسئلہ پر والدین سے جھگڑ کر کالا پتھر زہر پی لیا۔جسے بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔ادھر25سالہ شبانہ کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔گزشتہ روز اس نے اپنے خاوند سے مبینہ طور پر جھگڑے کے باعث دلبرداشتہ ہو کر گلے سے رسی میں پھندا لے کر خود کشی کرلی ہے۔نعش ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے ۔
ساہیوال:نوجوان نے زہر،لاہور میں خاتون نے پھندا لے لیا
Nov 02, 2020