اعجاز شاہ اپنے کردار پر نظر ڈالیں انہیں برطرف کر کے ٹروتھ کمشن بنایا جائے: میاں افتخار 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی سیکرٹری جنرل اے این پی اور ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین نے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا حالیہ بیان انتہائی شرمناک ہے۔ اعجاز شاہ کو وزارت سے ہٹا کر ٹروتھ فائنڈنگ کمشن بنایا جائے۔ مجھے اپنے بیٹے‘ بلور خاندان کی شہادتوں کا طعنہ دینے والے اعجاز شاہ اپنے کردار پر نظر ڈالیں۔ ریاست اعجاز شاہ کے بیانیے پر اپنی پوزیشن واضح کرے۔ حالیہ بیانیے سے تاثر ملتا ہے دہشت گردی کے مسئلے پر ریاست دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اعجاز شاہ نے دھمکی آمیز انداز میں اپوزیشن اور عوام کو گمراہ و خوفزدہ کرنے کا عملی مظاہرہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن