بہاولپور(خبرنگار)کفرکے فتوے اورغداری کے تمغے کبھی بھی ملک وقوم کوراس نہیں آئے ان خیالات کااظہار کلیم اللہ ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ لیڈرکاکام دلوں کوجوڑناہوتا ہے نہ کہ انہیں دیوارسے لگانا آپ گڈگورننس لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کرپشن کا خاتمہ قیام انصاف قانون سب کے لئے کانعرہ لگاکراقتدارتک پہنچے ہیں اب اچانک احتساب کی ٹوٹی غلیل پھینک کرغدار‘غدارکاگلی ڈنڈا کھیلنے لگ گئے ہیں۔
کفر ‘ غداری کے فتوے کبھی قوم‘ ملک کو راس نہیں آئے : کلیم اﷲ
Nov 02, 2020