ہرات/ افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات کے دارالحکومتی ہرات شہر میں اتوار کے روز بم حملے میں ایک چوکی پر مامور3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ اس کی تصدیق مقامی پولیس نے کی۔صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالاحد ولی زادہ نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے لگ بھگ پولیس ضلع 10 میں پیان اب سیکورٹی چوکی پر پیش آیا۔ زخمی ہونیوالے 1 پولیس افسر اور 1 راہگیر شہری کو جائے وقوعہ سے علاقائی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے سے آسمان پردھویں کے گہرے بادل چھا گئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس عہدیدار نے مزید کہا کہ واقعہ سے متعلق حقائق کی تلاش کیلئے تفتیش جاری ہے مزید تفصیلات بعد میں منظر عام پر لائی جائیں گی۔