عوام کو مہنگائی بیروزگاری میں پیسنے والی تبدیلی سرکار کی الٹی گنتی شروع ہو گئی: پیپلز پارٹی 

ملتان (سپیشل  رپورٹر) پی ڈی ایم کے تحت پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہونے والا 30 نومبر کو جلسہ حکومت کی کھوکھلی بنیادوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا عوام کو مہنگائی و بے روزگاری کی چکی میں پیسنے والی تبدیلی سرکار کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار لودھی ہاوس میں پیپلزپارٹی ملتان کے ڈویڑنل صدر خالد حنیف لودھی کی صدارت میں 30 نومبر کے جلسہ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی، ڈویڑنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، ممبر جنوبی پنجاب کونسل ملکآصف رسول اعوان، ممبر جنوبی پنجاب کونسل و ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید غلام مصطفے گیلانی، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل سٹی خواجہ عمران، شیخ عمران ٹیپو، فلک شیر بھٹہ اور شبیر قریشی نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی فضا کوآلودہ کرنیکا سہرا سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے ان کی سوچ محض ٹائگرفورس کی حد تک محدود ہے۔ تبدیلی سرکار نے ملک کے ہر شعبہ اور معاشرے کے ہر جز کو تباہ کر دیا ہے اور وہ اپنی نالایقی کا ملبہ مختلف اداروں پہ ڈال رہے ہیں۔ عمران خان پاکستانی قوم سے اور پارلیمنٹ سے معافی مانگیں۔ 

ای پیپر دی نیشن