خیبرپی کے ‘محکمہ بلدیات میں ایک ہی نشست پربراجمان اہلکاروں کے تبادلوں کافیصلہ

Nov 02, 2020

پشاور(بیورورپورٹ) محکمہ بلدیات  خیبرپختونخوا نے  صوبائی  کابینہ  کے  احکامات کی روشنی میں پشاور،کوہاٹ اوربنوںکے بعدصوبے کے دیگراضلاع میں بھی پندرہ ،بیس سال سے ایک ہی نشست پربراجمان اہلکاروں کے تبدلوں کاسلسلہ شروع کرنے کافیصلہ کرلیاہے،جس کیلئے ریجنل میونسپل آفیسرزکوفوری طورپرفہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ صوبائی حکومت کے احکامات کوعملی جامہ پہناتے ہوئے نان پی یوجی ایف ملازمین کی مشکلات کوبھی مدنظررکھاگیاہے۔،پشاور کے ایک ٹی ایم اے کادوسرے تک موٹرسائیکل یاگاڑی میںصرف دس سے پندرہ منٹ کافاصلہ ہے، اس لئے پہلے مرحلہ میںپشاورکے گریڈایک سے سولہ تک کے نان پی یوجی ایف ملازمین کودیگراضلاع کوٹرانسفرکرنے کی بجائے پشاورمیں ہی ایک سے دوسرے ٹائون بھیجاگیاہے،جس طرح ڈبلیوایس ایس پی میں کام کرنیوالے ٹی ایم ایزملازمین اپنی سینیارٹی کے مطابق ترقی پاتے اورمتعلقہ ٹی ایم اے سے ہی اپنی پینشن ودیگرمراعات حاصل کرتے ہیں اسی طرح حال ہی میں اورمستقبل میں ٹرانسفر ہونیوالے نان پی یوجی ایف ملازمین کی سینیارٹی متاثرہوگی نہ ہی ان کی پینشن اوردیگرمراعات پرکوئی اثرپڑے گا،صوبائی کابینہ کے فیصلہ وزیراعلیٰ اورچیف سیکرٹری کے احکامات کے مطابق صوبے کے دیگراضلاع میں بھی نان پی یوجی ایف ملازمین کے تبادلوں کاآغازکیاجارہاہے ،پشاورکے بعد صوبے کے دیگراضلاع کے ریجنل میونسپل آفیسرزکوبھی ہدایت کردی گئی ہے وہ ایک ہی نشست پرکئی دہائیوں سے براجمان اہلکارکی فہرستیں مرتب کرکے فوری طورپرملازمین کے تبادلوں کوحتمی شکل دیں۔

مزیدخبریں