پرائس کنڑول کمیٹیوں  کی عدم توجہی، شہری گرانفروشوں کے رحم و کرم پر 

حاصل پور (نامہ نگار )مقامی انتظامیہ اور پرائس کنڑول کمیٹیاں کے آفسران کی عدم توجہی اور بڑے ذخیرہ اندوزوں گرانفروش مصنوعی اشیاء کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی کی خاطر چھوٹے دوکانداروں کے خلاف کاروائیاں کی جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ دوکانداروں نے حکومتی ریٹ لسٹوں پر اشیاء فروخت کرے انہوں نے کہاکہ سرکاری گوداموں میں پڑی ہوئی گندم سٹر ہی ہے 15کلو آٹے کی تھیلی ایک ہزار روپے جبکہ چکیوںپر 80روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ سہولت بازاروں میں آٹا غیرمعیاری اور چینی شناختی کارڈ پر ایک کلو باریک ملنے کے باعث عوام کی عدم دلچسپی پر سہولت بازارفلاپ ہو چکے ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، مقامی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن