ملتان (سپیشل رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے اسماعیل آباد سہولت بازار کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے بارے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سہولت بازار کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔سہولت بازار میں اشیاء خوردونوش خصوصاً آٹے چینی کے سٹاک کو بھی مانیٹر کیا جارہا ہے۔ سٹاک کی بڑھتی کوء ڈیمانڈ سہولت بازاروں کی کامیابی کا واضح ثبوت ہیں۔ عوامی مسائل کے حل بارے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر ذخیرہ اندوزوں،گراں فروشوں کیخلاف چھاپے مارے جارہے ہیں۔شہری بھی ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور دکانوں پر سرکاری نرخ نامے دیکھ کر قیمت ادا کریں۔ کمشنر نے شہریوں سے بھی سہولت بازار بارے بات چیت کی۔
کمشنر ملتان کا دورہ سہولت بازار ،انتظامات کا جائزہ لیا
Nov 02, 2020