پاکستان نے گلگت بلتستان کے حوالے سے غیرذمہ دارانہ بھارتی بیانات مسترد کر دیئے

Nov 02, 2020 | 09:56

ویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان نے گلگت بلتستان کےحوالے سےغیرذمہ دارانہ بھارتی بیانات مسترد کر دیئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی قانونی اور تاریخی جواز نہیں، بھارت جھوٹے دعووَں اور مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدامات سے حقائق تبدیل نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کئی دہائیوں سے جموں وکشمیر کےمختلف حصوں پرغیرقانونی اور زبردستی قابض ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر تنازعے کا حل اقوام متحدہ کے تحت کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے میں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت یو این قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کرعالمی ذمہ داری پوری کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی ،انتظامی اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کےعوام کا دیرینہ مطالبہ ہیں۔

مزیدخبریں