اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ، کوئٹہ جلسوں کے ملک دْشمن بیانیے اور مزار قائد کی بے حرمتی کا حساب چاہتےہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت یہ نہ سمجھے کہ ایاز صادق کے بیان کی بات پس ِمنظر میں چلی جائے گی ۔ پاکستان کے عوام گوجرانوالہ، کوئٹہ جلسوں کے ملک دْشمن بیانیے اور مزار قائد کی بے حرمتی کا حساب چاہتےہیں۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اِن کی قومی اِداروں کےخلاف زہرپھیلا کردشمن کو خوش کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
پاکستان کےعوام پی ڈی ایم سے ملک دْشمن بیانیےکاحساب چاہتے ہیں : شبلی فراز
Nov 02, 2020 | 13:36