پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ حکومت نے ایاز صادق کے بیان کو بھارتی میڈیا سے اٹھایا، بھارت اس دن بھی بہت خوش تھا جس دن کشمیر کے وزیراعظم پر غداری کا مقدمہ درج کیا۔ انہوں نے ایاز صادق کے بیان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین دن سے تماشا لگا ہوا ہے جو حکومت کی ضرورت ہے، کوئی حکومت سے نہ پوچھے کہ مہنگائی کا کیا حال ہے، ترجمانوں کی فوج ظفر موج رکھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت اس دن بھی بہت خوش تھا جس دن کشمیر کے وزیراعظم پر غداری کا مقدمہ درج کیا، ہمیں بھارت کی خوشی سے غرض نہیں ہونی چاہئے، ہمیں بھارتی میڈیا سے غرض نہیں ہونی چاہئے، اپنے میڈیا کو آزادی دینی چاہئے۔ انہوں نے سوالات اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ دو ماہ میں غداری کے الزامات کس طرف سے اور کس طرح سے لگتے رہے ہیں؟ ۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے سارے الزامات لگتے رہے ہیں۔