پرندے بھی مودی کی شر پسندی بھانپنے لگے، طوطے نے بھارتی وزیر اعظم کے ہاتھ پر بیٹھنے سے انکار کر دیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے طوطے کو ہاتھ پر بٹھانے کی متعدد کوششیں کیں لیکن طوطے نے مودی کے ہاتھ پر بیٹھنے سے انکار کر دیا،بار بار ناکام کوششوں کے بعد مودی نے طوطے کو ہاتھ پر بٹھانے کی کوشش ترک کر دی اور شرمندہ ہو کر دوسرے پرندوں کی طرف چلے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست گجرات کے علاقے کیواڈیا میں سردار پٹیل چڑیا گھر کا افتتاح کیا۔ چڑیا گھر کے افتتاح کے بعد مودی کو چڑیا گھر کی سیر کرائی گئی اور چڑیا گھر میں لائے گئے مختلف جانور اور پرندے دکھائے گئے۔چڑیا گھر کی سیر کے دوران نریندر مودی نے مکا ﺅنسل کے طوطے کو ہاتھ پر بٹھانے کی کوشش کی تو طوطے دور ہٹ گیا تاہم مودی کی بار بار کوششوں کے باوجود طوطے نے مودی کے ہاتھ پر بیٹھنے سے انکار کر دیا۔مذکورہ طوطا ہر آنے والے شخص کے ہاتھ آگے بڑھانے پر ان کے ہاتھ پر بیٹھ رہا تھا تاہم اس نے بھارتی وزیر اعظم کے ہاتھ پر بیٹھنے سے انکار کر دیا اور بعد ازاں انتظامیہ کی خاتون نے جب طوطے کو اپنے ہاتھ پر بٹھا کر مودی کے ہاتھ پر بٹھانے کی کوشش کی تب بھی طوطا مودی کے ہاتھ پر بیٹھنے سے انکاری رہا اور دور ہٹ گیا۔بار بار ناکام کوششوں کے بعد مودی نے طوطے کو ہاتھ پر بٹھانے کی کوشش ترک کر دی اور شرمندہ ہو کر دوسرے پرندوں کی طرف چلے گئے.

ای پیپر دی نیشن