تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کےکارکنان نے لاہورپریس کلب کے باہر ایاز صادق کے ملک دشمن بیانیے اورا فواج پاکستان مخالف بیانات پر احتجاجی مظاہرہ کیا،کارکنوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے، کارکنوں نے ایاز صادق کے خلاف شدید نعرے بازی اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا اورمودی کا پتلا نظرآتش کیا،احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے اعجازاحمدچوہدری اور غلام محی الدین دیوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ میں افواج پاکستان کے خلاف تقریر کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے اس پر پارلیمنٹ میں کمیٹی قائم کی جائے،وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے ترجمان نے اپنا دوٹوک موقف میں واضح کیا تھا کہ اگربھارت نے پاکستان پر جارحیت کرنے کی کوشش کی تو افواج پاکستان ا س کا منہ توڑ جواب دے گی جس کا بھارتی جارحیت کا افواج پاکستان نے بھرپور جواب دیا، بھارت کے دو جہاز مار گرائے اور پاکستان کی غیور عوام نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پکڑ لیا، پاکستان نے دنیا میں پرامن رہنے اوراپنی برتری کو ثابت کیا اور ابھی نندن کو رہا کیا، ن لیگ مودی کے موقف کو فائدہ پہنچا رہی ہے، ایاز صادق کا بیانیہ ملک دشمنی‘ پر مبنی ہے، ایاز صادق کا بیان قابل مذمت اور ناقابل معافی ہے، ایاز صادق کو پاکستان نہیں بلکہ نواز شریف اور مودی عزیز ہیں، افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،نوازشریف کے ملک دشمن بیانیے کو عوام نے مسترد کردیا ہے، ن لیگی مسلسل مودی کی بولی بول رہے ہیں،ملکی اداورں کے خلاف ن لیگی درباری زہراگلنے سے باز نہیں آرہے، ن لیگ جب اقتدار میں ہوتی ہے تو اسے سب ٹھیک نظر آتا ہے، ن لیگیوں نے ملک دشمنی کی تمام حدیں کراس کر لیں، نوازشریف کا جندال بزنس پارٹنر ہے، گلگت بلتستان کے الیکشن میں ن لیگ نے پیپلزپارٹی کے ساتھ مک مکا کررکھا ہے اس بار دونوں جماعتوں کا وہاں سے صفایا ہو جائے گا، دونوں جماعتیں ملکر ملکی وسائل پر قابض ہونا چاہتی ہیں،ا نہیں عوام کی مشکلات کی کوئی پروا نہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا منی لانڈرنگ ٹولہ غریب عوام کے پیسے لوٹ کو بیرون ملک لے گیا، عمران خان ملک کو لوٹنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، ن لیگ کو پاکستان مخالف بیانیے کا حساب دینا پڑے گا، ن لیگ نے ملکی مفادکوداؤپر لگا دیا ہے، ن لیگیوں کو پاک فوج کے خلاف غلط بیان بازی پر شرم آنی چاہئے، ملک اداروں کو بدنام کرنے والوں کوقوم عبرت کا نشان بنا دے گی، فوج مخالف بیانیے کو قوم کسی صورت بھی قبول نہیں کرے گی اور نہ ہی ان کا ساتھ دے گی، پاکستان کے خلاف پی ٹی آئی کی حکومت پی ڈی ایم کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی، مظاہرے میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامدمعراج، سینٹر سیمی ایزدی، ممبران صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران، آپا صادقہ صاحب داد خاں،روبینہ شاہین، شبیر سیال، ملک امانت علی، ناصرسلمان، حاجی اعجاز دیوان، مہر واجد عظیم، طاہر رشید چوہدری، احمد علی بٹ، آصف بھنڈر، رانا عارف مشتاق، جاوید اکرام ٹونی، اکبر خان، ملک مبشر لعل، میاں ثاقف،رانا جاوید عمر، عفیف صدیقی، مرزا صادق جرال، فاروق آزاد، ڈاکٹر انیسہ فاطمہ، عائشہ خالد، نسیم زہرا، مصباح عدنان، آصفہ میر، رضوانہ اقتدار، سمیرا عابد، انیلہ بیگ،مدیحہ وقاص، عالیہ نیلم شیخ،عاصم میر،مطیع الرحمان،علی سقراط، ملک رمضان، مرتضےٰ، عرفان عباسی، صدیق خان سمیت بڑی تعداد میں عہدیداران،کارکنان نے شرکت کی۔
تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کےکارکنان نے لاہورپریس کلب کے باہر ایاز صادق کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
Nov 02, 2020 | 19:18