لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمرا نے اپنی تیار کردہ قوالی”مرحبا سرکارآگئے“ ریلیز کر دی ہے۔جس میں الحمرااکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے نوجوان فنکاروں نے حصہ لیا ہے۔ موسیقی کے شعبہ میں جہاں دنیا بھر کے لوگ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں وہاں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے طلبہ وطالبات محنت اور لگن کے ساتھ اپنے ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں کوشاں ہیں،یہ نوجوانوں جس جذبے سے موسیقی کے شعبوں میں جدت پیدا کررہے ہیں، الحمراان کی ہر مرحلے پر حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے قوالی ”مرحبا سرکارآگئے“ریلیزکرنے کے موقع پر کیا۔انہوں نے قوالی کی ریکارڈنگ کے تمام مراحل کی از خود نگرانی کی، یہ الحمرا کی تاریخ کاوہ مثالی قدم ہے جو قوالی کے فروغ میں پیش خیمہ ثابت ہوگا. انھوں نے مزید کہا کہ قوالی کی تیاری میں نوجوانوں نے دن رات محنت کرکے جوکارنامہ سر انجام دیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ ثمن رائے نے کہا کہ لاہوآرٹس کونسل فنون لطیفہ کے شعبوں میں ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے ٹھوس اقدمات اٹھارہی ہے جس کہ مستقبل میں مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ قوالی کے بول عرفان سلیم نے لکھے جبکہ موسیقی خالد خان نے ترتیب دی ہے,قوالی الحمرا کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کردی گئی ہےجسے دیکھنے والے ہزاروں افراد بے حد پسند کررہے ہیں۔
لاہورآرٹس کونسل الحمرا نے اپنی تیار کردہ قوالی”مرحبا سرکارآگئے“ ریلیز کر دی
Nov 02, 2020 | 21:59