لاہور/ اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+خبر نگارخصوصی) تیسرا بین الاقوامی PACES (جسمانی چستی اور جنگی کارکردگی کا نظام) مقابلہ آج لاہور میں شروع ہوا۔ فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ PACES شرکاء کی جسمانی طاقت اور برداشت کا حقیقی امتحان ہے۔ بین الاقوامی اور قومی فوج کی ٹیموں کے لیے سخت ترین مقابلوں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے اس ایونٹ کو فوجیوں کے جسمانی معیار اور برداشت کا حقیقی عکاس سمجھا جاتا ہے۔ مقابلے میں عراق، اردن، فلسطین، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور ازبکستان کے 101 بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جب کہ مصر، انڈونیشیا، جاپان اور میانمار کے مبصرین بھی ایونٹ کا حصہ ہیں۔ تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ PACES مقابلے جیسے ایک میگا ایونٹ کا انعقاد جس میں بڑی تعداد میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت ہو، پاکستان کے کھیلوں کے لیے دوست، امن پسند اور مہمان نواز قوم ہونے کے موقف کی نشاندہی/ تقویت ہوتی ہے۔ پاکستان اپنے دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ قابل احترام اور قابل اعتماد تعلقات رکھتا ہے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان مہمان خصوصی تھے۔
لاہور میں تیسرے بین الاقوامی چستی و جنگی کارکردگی کے مقابلوں کا آغاز
Nov 02, 2021