سلیکٹرز کا وقت گیا، الیکٹڈ کا آگیا: منظور وسان کی نئی پیشگوئی


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان نے نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹرز کا وقت گیا، اب الیکٹڈ کا وقت ہے، سلیکٹر اب نمازپڑھیں، یہ مہینہ مجھے خطرناک لگ رہا ہے۔ منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ہونگے جس کی جتنی سیٹس ہونگی طے ہوگا کس کو حکومت دینی ہے، کس کو نہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آئندہ سیٹ اپ میں پی پی پی اور ن لیگ حکومت اکٹھے کریں، یا پھر اپوزیشن میں بھی بیٹھ سکتے ہیں۔ مجھے کپتان کا فیوچر خراب اور کھلاڑیوں کا فیوچر اچھا نظر آرہا ہے۔ کچھ وزرا عمران خان کے فیصلوں سے متفق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ مشکل وقت میں اپنے بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔ جب کشتی ڈوبنے والی ہوتی ہے تو بہانہ بناکر جاتے رہتے ہیں۔ مجھے پی ٹی آئی کا حشر بہت خراب نظر آرہا ہے۔ پی پی پی اس بار پنجاب، کے پی کے اور  بلوچستان سے بھی جیتے گی۔ تبدیلی کی ابتدا ہمیشہ بلوچستان اس کے بعد پنجاب اور پھر مرکز کی باری آنے والی ہے۔

ای پیپر دی نیشن