قطب پور (نامہ نگار)مرکزی رہنما تحریک انصاف جہانگیر خان ترین نے سابق رکن قومی اسمبلی غلام قاسم خان ملیزئی، سابق صوبائی وزیرچوہدری زوار حسین وڑائچ، صالح جان ملیزئی، چیئرمین یو سی جھنڈیر واہ زوار خان ملیزئیسے ملاقات کے موقع پرکہا کہ حکومت کو فوری طور پر مہنگائی ختم کر نی چاہیئے ورنہ حالات خراب ہو جائینگے۔ سرائیکی صوبے کی آواز اٹھانے سے ترقیاتی کام شروع ہوئے ہیں صوبہ بننے کے بعد یہاں مزید کام شروع ہونگے میرے خلاف حکومت بنتے ہی سازشیں شروع ہو گئی تھی اگر مجھے نااہل نہ کیا جاتا تو نہ صرف صوبہ بن جاتا بلکہ اپر پنجاب سے زیادہ ترقی ہو تی چینی کا کاروبار شروع سے ہی کرتا ہوں مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں زوار حسین وڑائچ نے کہا کہ ہم جہانگیر خان ترین کے ساتھ ہیں غلام قاسم خان ملیزئی نے کہا کہ ہم جہانگیر خان ترین جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ ہیں صالح جان ملیزئی نے کہا کہ یونین کونسلوں کو مزید وقت ملنا چاہیے تاکہ یہ عوام کے مسائل حل کرسکیں اس موقع پر بابا اللہ دتہ ڈوگر غلام شبیر قاسم خان ملیزئی بھی موجود تھے۔