پاکستان جوہری ،تابکاری تحفظ کے معیارات پر عمل پیرا ہے: آفتاب کھوکھر 

Nov 02, 2021


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں ہو نے والی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر پاکستان نے ریڈیو ایکٹیو ویسٹ مینجمنٹ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے ویانا میں پا کستانی سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا اس با ت کو یقینی بنا نا تابکاری فضلے کا محفوظ انتظام بنیادی اہمیت کا حامل ہے تاکہ سو سائٹی ایٹمی تابکاری کے پر امن استعما ل سے مستفید ہو تی رہے۔ چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور آئی اے ای اے کا نفر نس کے شر یک چیئرمین محمد نعیم نے کہا کہ پا کستان کے پا س ہر طر ح کی تابکاری کے فضلے کو مر بوط نظام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے 50سال سے زائد کا تجر بہ ہے جبکہ پاکستان تابکاری کے فضلے کو ٹھکانے لگا نے کیلئے مستقل حل کی طر ف گامزن ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کا ریڈیو ایکٹیو ویسٹ مینجمنٹ انفراسٹرکچر  پا کستان کے پا ئیدار قومی جو ہر ی  تو انا ئی  پروگرام کے مستقبل کے منصوبو ں کے لئے انتہا ئی اہمیت کا حامل ہے۔ 

مزیدخبریں