ایم ڈی کیٹ امتحانات، پی ایم سی ریگولیشن کیخلاف درخواست پروکلا ء کے دلائل 


 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں زیر سماعت ایم ڈی کیٹ امتحانات اور پی ایم سی ریگولیشن کے خلاف کی میڈیکل کے طلبا کی درخواست پروکلا کے دلائل جاری رہے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار طلبا کی جانب سے وکلا حسن رضا پاشا، عدنان رندھاوا و دیگر پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ پی ایم سی نے بچوں کا مستقبل دا ئوپر لگایا،آن لائن امتحانات اگر ہیک ہو جاتے تو کون ذمہ دار ہوتا؟پی ایم سی کا جے وی کے ساتھ معاہدہ کی وجہ سے طلبا سے ڈبل فیس لی گئی، کیا پی ایم سی ایک ریگولیٹر کے حیثیت سے جے وی کے ساتھ ڈبل فیس معاہدہ سائن کرسکتا ہے؟پی ایم سی نے طلبا کونتائج ای میل کے زریعے بھیجے،پی ایم سی نے جو لکھا یا کہا وہ خود اس سے مکر گئے،پی ایم سی نے خود کہا کہ رزلٹس فائنل ہے اور اس کے بعد خود ریویو لیکر آگئے،کہا گیا کہ سسٹم تمام رزلٹس جلد ہی آن لائن شو کریں گے، جلد از جلد رزلٹس دینے کے چکر میں دو سے چار تک ایک ایک بندے کیرزلٹس ہیں،میڈیکل کالجز میں داخلے شروع ہوگئے، اس حوالے سے کوئی احکامات جاری کرے،عدالت نے وکیل درخواست گزارسے کہاکہ پہلے آپ دلائل جلد مکمل کریں تو ہی فیصلہ ہوگا، وکیل درخواست گزارنے کہاکہ یہ سٹیٹ آف دی آرٹ امتحان تھا جو شادی حال میں ہوا، اور ڈیوٹی ویٹرز کرر رہے تھے،عدالت نے کیس کی سماعت 4 نومبر  کے لئے ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر بھی درخواست گزار وکلا دلائل جاری رکھیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...