پارک لین ریفرنس، نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست پرجواب طلب


 اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیرسماعت سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری وغیرہ کے خلاف پارک لین ریفرنس میں شریک ملزم کی طرف سے دائر نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی،اس موقع پرآصف زردادی کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا، دوران سماعت ریفرنس کے شریک ملزم اقبال نوری نے ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس درخواست دائر کردی جس پرعدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر سماعت5نومبر تک جبکہ پارک لین ریفرنس کی سماعت 8نومبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن