راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدرندیم رئوف کی قیادت میں وفد نے سری لنکا کے ہائی کمشنر وائس ایڈمرل موہن وجے وکرما سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ممبران ر عثمان شوکت ، سردار تنویر سرور اورخواجہ فاروق بھی موجود تھے ۔سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے وکرما نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے پاکستان کے ساتھ گہرے تاریخی، ثقافتی اور تجارتی تعلقات ہیں۔ کئی شعبوں میں دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ فارما سئیوٹیکل، فوڈ،جیمز اینڈ جیولری، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعلقات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ہائی کمشنر نے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر کی کاوشوں کو سراہا تے ہوئے کہا کہ ہائی کمیشن وفود کے تبادلوں کے لیے چیمبر کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گا۔اس موقع پر صدر چیمبر ندیم رئوف نے ہائی کمشنر کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ صدر چیمبر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی شعبوں خاص طور پر، کنسٹرکشن، سیاحت، تعلیم، جیمز ینڈ جیولری ، ماربل،اور فارم کے شعبے میں باہمی تعاون کے کئی مواقع موجود ہیں۔ چیمبر آف کامرس کی سطح پر باہمی تعلقات مزید مستحکم کئے جا سکتے ہیں۔ صدر چیمبر ندیم رئوف نے ہائی کمشنر کو چیمبر آنے کی دعوت بھی دی۔
راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے وفد کی سری لنکا ہائی کمشنرسے ملاقات
Nov 02, 2021