کالعدم ٹی ایل پی کیساتھ ہو نیوالا معاہدہ منظر عام پر لا یا جائے ، مصطفی نواز کھوکھر

Nov 02, 2021


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما و سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے حکومت و کالعدم تنظیم کے درمیان ہونے والے معاہدے پر کہا کہ حکومت معاہدے کو فوری منظر عام پر لائے اور پارلیمان اور قوم کو رات کی تاریکی میں کئے گئے معاہدے کے بارے میں آگاہ کر،انہوں نے کہا کہ اس ملک کے شہری یہ جاننے کا حق رکھتے ہیں کہ ہفتوں نظام زندگی معطل رکھنے ،جان و مال کا نقصان کرنے والی کالعدم تنظیم کے ساتھ کیا طے پایا ہے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ بتایا جاکہ کیا پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی شہادتیں بغیر کسی وجہ کی تھیں اور کیا ان ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا بھی یا نہیں ؟ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہزارہ برادری لاشوں کے ساتھ دھرنادیے ہوئی تھی تو عمران خان نے کہا کہ میں بلیک میل نہیں ہوں گا پر یہاں تو پوری ریاست فوری ڈھیر ہوگئی ہے ۔

مزیدخبریں