ملتان،کوٹ ادو (خصوصی رپورٹر،خبر نگار) سرکاری سکولوں میں خالی آسامیاں پر کرنے کا فیصلہ محکمہ تعلیم نے 24گھنٹوں میں تفصیل طلب کرلی بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز نے تمام شہروں کے ڈائریکٹر سکولز کو خط لکھ دیا جس میں کہاگیا ہے کہ پرائمری اور ایلمنٹری سکول ٹیچر کی خالی اسامیوں کی تفصیل 25 اکتوبر کو جمع کرانی تھی جو جمع نہیںکرائی گئی ہے اس لئے تمام ڈائریکٹرز سکولز کو 24 گھنٹوں میں تفصیلات جمع کرائیں ۔ میرٹ ٹیسٹ پاس امیدواروں کو خالی آسامیوں پر بھرتی کیا جائے گا، پرائمری اسکو ٹیچر اور جونئیر ایلمنٹری سکول ٹیچر کی 14 گریڈ کی پوسٹ پر تعینات کیا جائے گاپنجاب حکومت صوبے کے 15 ہزار سرکاری سکولوں کے لئے دیہاڑی پر اساتذہ بھرتی کرے گی۔ پرائمری سکول کے لئے720 روپے دیہاڑی پر استاد بھرتی ہوں گے،ایلیمنٹری سکولوں کے لئے 800 روپے دیہاڑی اور سکینڈری سکولوں کے لئے ہزار روپے دیہاڑی پر اساتذہ بھرتی ہوں گے جبکہ ہائیر سیکنڈری سکولوں کے لئے 1200 روپے دیہاڑی پر اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔پنجاب حکومت سکولز ٹیچرز انٹرن پروگرام کے تحت چھ فیز میں اساتذہ کو دیہاڑی پر بھرتی کرے گی۔