دیہاڑی دار عملہ طلباء کو کس طرح تعلیم دے سکے گا:اساتذہ

Nov 02, 2021


ملتان(خصوصی رپورٹر) دیہاڑی قبول نہیں، مسائل حل ہونے تک تعلیمی ترقی ممکن نہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار روزنامہ نوائے وقت ملتان کے فورم میں اساتذہ و ہیڈماسٹر رہنما  نے کیا۔ پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ملتان کے سر پرست اعلی وہیڈماسٹر رانا اسلم انجم نے کہا کہ  انصاف آفٹر نون سکول کی بجائیصبح کے اوقات میں سکولز میں ٹیکنیکل لیبارٹریز قائم کر کے ٹیکنکل اساتذہ تعینات کیے جائیں۔ تا کہ طلباء و طالبات پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کر سکیں۔ رانا دلشاد علی صدر نے کہا کہ کرونا کے دنوں میں سکول بند ہوئے تھے گورنمنٹ نے ان دنوں کا کنوینس الاؤنس کاٹ لیا ہے حتی کی اچانک چھٹیاں آجائیں ان کا کنوینس الاؤنس نہیں کاٹا جاتا اس لیے کنوینس الاؤنس واپس کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی کی انکریمنٹ بحال کی جائیں۔ راؤ ساجد مصطفی سیکرٹری انفارمیشن نے کہا کہ محکمہ تعلیم پنجاب میں اساتذہ کی 91514 آسامیاں خالی ہیں ان آسامیوں پر فورا بھرتیاں کی جائیں۔ غلام عباس اساتذہ رہنما نے کہا کہ کنٹریکٹ پر بھرتی ختم کی جائیں اور سپریم کورٹ کیے فیصلے کے مطابق تاریخ تقرری سے کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کیا جائے۔ ایس ایس ای اور اے ای اوز کو فوری طور پر ریگولر کیا جائے۔ اساتذہ لیڈرشہزاد ظفرخان نے کہا کہ جماعت اول سے جماعت پنجم تک قرآن پاک کی تعلیم کے لیے سکولوں میں تربیت یا فتہ ایم اے عربی/ اسلامیات قاری یا حافظ اساتذہ بھرتی کیے جائیں۔ محمد احمد نے کہا محکمہ تعلیم پنجاب نے 1270 مڈل سکولز کو ہائی کا درجہ دیا ہے ان سکولز میں فوری طور پر ایس این ای منظور کر کے اساتذہ تعینات کیے جائیں۔محمد یونس خان لودھی اساتذہ رہنما نے کہا کہ خواتین اساتذہ کو صرف گرلز سکولز میں تعینات کیا جائے۔چوہدری محمد فاروق نے کہا کہ اکثر سکولز میں صفائی کے لیے خاکروبنہیں ہیں اس لیے گورنمنٹ تمام سکولز میں صفائی کے لیے خاکروب اور سیکورٹی کے گارڈ/ چوکیدار تعینات کیے جائیں۔ مختار انصاری نے کہا کہ پرائمری اور ایلیمنٹری سکولز میں بھی سپورٹس شروع کرائی جائے اور تمام سکولز میں فزیکل ٹیچرز تعینات کیے جائیں۔

مزیدخبریں