لال سہا نرا  پارک ، نایا ب نسل کے ہرنوں کے بچوں کی چوری کا انکشاف

Nov 02, 2021


بہاولپور(نمائندہ خصوصی)لال سہا نرا نیشنل پارک سے نایا ب نسل کے ہرنوں کے بچوں کی چوری کا انکشاف نیشنل پارک کا عملہ فی بچہ 50ہزار میں فروخت کر تا ہے سیکرٹری جنگلات کا نوٹس ۔ پولیس عباسنگر نے تحریک کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا ۔ نیشنل پارک لال سہانرا میں 25آرڈی پر ہونوں کی افرائش نسل کا مرکز بنایا گیا ہے۔ ۔ جہاں کا لے ہرنوں کے علاوہ دیگر نایاب نسل کے ہرن افزائش کے لئے رکھے گئے ہیں ۔اس مرکزسے ہرنوں کے بچوں کی چوری کا انکشاف ہو اہے ذرائع کیمطابق وہاں تعینات نیشنل پارک کے افسران عملہ 50ہزار روپے میں ہرن کا بچہ فروخت کررہے ہیں۔ سیکرٹری جنگلا ت کے علم میں جب یہ بات رکھی گئی تو انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کر تے ہوئے متعلقہ عملہ اور افسران کے خلاف پو لیس کاروائی کا حکم دیا لیکن تا حال اس حوالے سے کو ئی کاروائی سامنے نہیں آسکی اورمتعلقہ تھانہ میں کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا ۔ جب اس سلسلہ میں نیشنل پارک لال سہانرا کے ذمہ دار افسران سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کاروائی کے لیے متعلقہ تھانہ میں درخواست دے دی گئی ہے۔ لیکن پولیس نے تا حال کو ئی کاروائی نہیں کی۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں