ملتان(خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈز نے امتحانی عملے کے معاوضوں میں 80 فیصد تک اضافہ کردیا، میٹرک پیپرچیک کرنے کا معاوضہ 35 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا.سپریٹنڈنٹ کا سنگل شفٹ کا معاوضہ 900 سے بڑھ کر 1500 روپے، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کا معاوضہ 700 سے بڑھ کر 1 ہزار ہوگیا ہے، ریزڈنٹ انسپکٹر کا معاوضہ 500 سے بڑھ کر 800،ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹر کا معاوضہ 700 سے بڑھ کر 900،موبائل انسپکٹر کا معاوضہ 600 سے بڑھ کر 900 روپے ہوگیا ہے۔اسی طرح ویجلینس انسپکٹر کا معاوضہ 1250 سے بڑھا کر 1400،واٹر مین ،سویپر اور درجہ چہارم کا ایک دن کا معاوضہ 300 روپے کردیا گیا ہے۔نئے معاوضہ کا اطلاق آئندہ تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے امتحانات میں ہوگا۔سپروائزر مارکنگ مرکز کا معاوضہ 700 سے بڑھ کر 1000 روپے ہوگیا ہے۔ پیپر سیٹر کا معاوضہ 1500 روپے سے بڑھا کر 2500 کردیا گیا۔چوکیدار کو دو سو روپے اضافہ کے بعد 500 روپے معاوضہ ملے گا۔انٹر پیپر چیک کرنے کا معاوضہ 40 روپے سے 60 روپے ملے گا۔