محبت کا تقاضا ہے رسول اﷲؐکے بتائے طریقوں پر عمل پیرا ہوں: عبدالحنان صدیقی

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) معروف دینی مذہبی سکالر اور مبلغ علامہ عبدالحنان صدیقی نے کہا ہے جب تک ہم اپنے قلوب کو عشق رسول ؐ کی شمع سے منور نہیںکریں گے اسوقت تک دنیا وآخرت میں سرخرو نہیں ہوں گے اور محبت کا تقاضا ہے کہ ہم رسول اﷲؐ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل پیرا ہوںکیونکہ جتنا ہم حضورنبی کریم ؐ کی سنت پر چلیں گے اﷲتعالی کی ذات کا یقین اتنا ہی ہمارے دل میں پختہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ اسوقت جو سنت ختم ہورہی ہے وہ داڑھی ہے جو ہمارے ساتھ قبر میں بھی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ انتشار وافتراق کے موجودہ دور میں ہمیں دین میں زیادہ محنت کی ضرورت ہے اور ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے بچوںکو بھی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم دلوائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...