کہوٹہ (نامہ نگار) تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی بکند و بالا عالی شان عمارت میں سرجن، ریڈیالوجسٹ اور پیتھالوجسٹ کی آسامیاں عرصہ دراز سے خالی ہیں ۔ جس کی وجہ سے آئے روز حادثات میں شدید زخمی مریضوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا جا تا ہے ۔ جو کہ پنڈی کہوٹہ روڈ کی خرابی اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں ۔ سرجن، ریڈیالوجسٹ اور پیتھالوجسٹ نہ ہونے سے مریضو ں کو سخت دشواری کا سامنا ہے ۔ عوامی حلقوں اور شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی استدعاکی ہے ۔