ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت ) میلادمصطفیؐ کے حقیقی مقاصدکوسمجھنے کیلیئے عاشقان مصطفیؐکوجیدعلماء کرام کی مجالس میںبیٹھناہوگا،عالم باعمل شخصیات کے وعظ ونصیحت میں شمو لیت اختیارکرکے ہی ہمیںنبی کریم ؐ کے اسوۃ حسنہ کی تعلیمات سمجھ آسکتی ہیں،ان خیالات کااظہارٹیکسلاکینٹ کی معروف شخصیت پیرزادہ سید سلطان شاہ کاظمی نے ٹیکسلاکینٹ میںمنعقدہ محفل میلادکے خصوصی پروگرام کے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ میلادپاک مناناآسان کام ہے،مگرمیلادمصطفی ؐ کے حقیقی مقاصد کو اپنانا خاصا مشکل کام ہے ، جوصرف اورصرف صحابہ کرامؓاوراہل بیتؓعظام نے اپنی جان اورمال سب کچھ قربان کرکے قیامت تک آنے والی امت کی رہنمائی کی خاطرروشن مثالیں قائم کردکھائیں،انہوںنے کہاکہ ذکر خداوندی کے بعدسب سے بڑاذکر،ذکرمصطفیؐ ہے ،اورذکرمصطفیؐ ہمیںقرب الہی عطاء کرتاہے،جس کیلیئے ہمیںباہمی اختلافات مٹاکرایک پلیٹ فارم پرمتحدہوناہوگا،اس موقع پرحاجی ملک لیاقت علی آف براہمہ،اورحاجی طارق محمودبٹ بھی موجودتھے