واہ کینٹ (نامہ نگار) واہ کینٹ ڈ ینگی کے مریضوں کی بڑھتی تعدادکے باوجود انتظامیہ کینٹ بورڈ نہ تو صفائی کی جانب توجہ دے رہی ہے نہ ہی مچھر ما ر سپرے کیا جا رہا ہے۔ گز شتہ کئی روز سے ڈینگی کے مریضوں کی تعدا د میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔لیکن کینٹ بورڈز انتظامیہ نہ ہی صفائی کا مناسب بند وبست کر رہی ہے نہ ہی مچھر مار سپرے کرایا جارہا ہے انتظامیہ صرف لوگوں کے گھروں میں سروے کرا کر اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے جبکہ گھروں میں لوگ از خود احتیاط سے کام لے رہے ہیں ۔ صفائی ستھرائی کے علاوہ مچھر مار سپرے ،کو ائل اور دیگر طریقوں سے مچھر مارنے کا انتظام کر رہے ہیں لیکن گلی محلوں میں گندگی بند نکاسی آب کے نالے مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہے ہیں ۔عوامی حلقوں نے کینٹ بورڈ کے حکام سے صفائی کا نظام بہتر کرنے بند نالے کھولنے اور بار بار سپرے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔