لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ٹیلیفون کیا اور انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی۔ سابق صدر مملکت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیکرجمال‘‘ کتاب کا پہلا آڈیو ورژن مکمل کرنے پر بھی مبارکباد دی۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کچھ عرصہ سے علیل تھے اور اب روبہ صحت ہیں۔