آئی ایم ایف حکام کے مالیاتی قانون سازی پر سوالات‘ فروغ نسیم نے جوابات دیئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری‘ سیکرٹری قانون و انصاف‘ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک‘ وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ آئی ایم ایف حکام نے مالیاتی قانون سازی سے متعلق سوالات پیش کئے۔ فروغ نسیم نے جوابات دیئے۔ آئی ایم ایف حکام نے وزیر قانون فروغ نسیم کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فروغ نسیم نے مالیاتی قانون سازی سے متعلق قانونی پیچیدگیوں سے آگاہ کیا۔ وزیر قانون نے کرونا کے دوران تعاون پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن