کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نومنتخب سپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی کو طبیعت بگڑنے پر کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق سپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی کو نمونیا کی شکایت کے باعث نجی ہسپتال لایا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں بلوچستان میں طبی امداد دی جارہی تھی۔
نومنتخب سپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی طبیعت بگڑنے پر کراچی کے ہسپتال منتقل
Nov 02, 2021