فتنہ اور فساد سے بچنے کیلئے واحد راستہ ڈائیلاگ ہے:پیر رانا غلام مصطفی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)بڑے سے بڑے فتنہ اور فساد سے بچنے کیلئے واحد راستہ ڈائیلاگ ہے اور ہم شروع سے کہتے آ رہے ہیں کہ مخلوق خدا کو امن اور سکون عطا کرنے کیلئے مذاکرات لڑائی  اور جھگڑے کو ختم کر سکتے ہیں اور بڑی سے بڑی دشمنیاں محبتوں میں بدل جا یا کرتی ہیں اس سے قوم ایک سیسہ پلائی دیوار بن جایا کرتی ہے اور نفرتوں کو ہمیشہ کیلئے دفن کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا ا ظہار انٹر نیشنل سنی علماء و مشائخ کونسل پاکستان کے سنٹرل پریذیڈنٹ پیر رانا غلام مصطفی چشتی نے کالعدم تنظیم اور حکومتی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہو ئے  کارکنوں سے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ جملہ شرکاء عہدیداران اجلاس مفتی منیب الرحمن ‘ شاہ محمود قریشی و زیر خارجہ ‘ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر‘ وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد سمیت تمام کمیٹی ممبران کو مثبت کامیاب مذاکر ات پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...