اپوزیشن کے لانگ مارچ کا اعلان بے وقت کی راگنی ہے:فیضان شفیق

Nov 02, 2021

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے صدر فیضان شفیق خان، سیٹھ عظیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے لانگ مارچ کا اعلان بے وقت کی راگنی ہے اس سے ماضی کی طرح انہیں مایوسی اورشرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا اپوزیشن کے دھرنوں ،لانگ مارچ سے ملک وقوم کی کوئی خدمت نہیں ہورہی بلکہ اس کامقصد ملک کے اندر سیاسی ومعاشی عدم استحکام پیدا کرکے دشمن کے ایجنڈا کو پورا کرنا ہے تاجر برادری وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی بھرپور تائید وحمایت کرتی ہے جلد ملک بحرانوںسے نکل کر ترقی اور خوشحالی کی شاہراہوںپرگامزن ہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میںتاجروںکے اجلاس سے خطاب کرتے کیا ان رہنمائوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میںشامل جماعتیں گذشتہ تین سالوںسے حکومت کو گرانے اورناکام بنانے کیلئے ہر منفی اور غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کرچکی ہیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی اور ملک بہت جلد ترقی اورخوشحالی کی شاہراہوں پر گامزن ہو جائیگا مذہبی جماعت کے دھرنے کے خاتمہ سے اپوزیشن سے مایوسی ہوئی ہے اس سے کسی فتح یا شکست نہیں ہوئی بلکہ اس سے اسلام،پاکستان کی فتح ہوئی ہے۔

مزیدخبریں