اسلام آباد(خبر نگار) سابق وزیراعظم ن لیگی قائد شاہد خاقان عباسی ایک بار پھر کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ’’روزنامہ نوائے وقت‘‘ سے ٹیلیفو نک گفتگوکرتے ہوئے شاھد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کووڈ19ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آیا ہے جسکی وجہ سے خود کو گھر پر آئسولیٹ کر لیا ہے گھر سے آن لائن اور ٹیلی فون کے زریعے مصروفیات جاری رکھی ہوئی ہیں ن لیگی پارٹی قائدین و کارکنان کیجانب سے شاھد خاقان عباسی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ہے ۔
شاہد خاقان عباسی کو دوبارہ کرونا ہو گیا
Nov 02, 2021