ٹوبہ کے قصبے رجانہ میں قائم 120سال پرانی لائبریری کا وجود خطرے میں 

Nov 02, 2021

لاہور(دی نیشن رپورٹ )ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک چھوٹے قصبے رجانہ میں قائم ایک سو بیس سال پرانی لائبریری کا وجود خطرے میں پڑ گیا۔ ۱۹۰۱ سے قائم یہ قدیم کتب خانہ برسوں سے علاقہ کے لوگوں کی علمی ضروریات پوری کر رہا تھا کہ ایک روز اچانک ضلعی انتظامیہ نے اسے لیز کے تنازے پر بند کر دیا۔ عصیم خاندان کی ملکیت اس لائبریری کو ۱۹۹۶ میں حکومت سے حاصل کردہ لیز پر لی گئی زمین پر منتقل کیا گیا۔ اس سے پہلے بعض نادر کتب کی حامل یہ لائبریری عبدرالشید عصیم مرحوم کے ذاتی گھر پر قائم تھی۔ نئی عمارت میں اس کا افتتاح موجودہ پنجاب گورنر نے ۱۹۹۹ میں کیا۔ اس وقت اس علمی خزانے کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں۔ اس لائبریری کو بچانے کے لئے عصیم ویلفیر آرگانائزیشن لیز کی رقم ادا کرنے کو تیار ہے مگر انتظامیہ ایسا کرنے کو راضی نہیں۔اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب اور گورنر پنجاب سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں