لاہور(لیڈی رپورٹر) ق لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی و شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ عمر فاروقی نے حکومت اور تحریک لبیک معاہدہ طے پانے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں نے تدبر سے کام لیا ۔مذاکرات سنجیدہ ماحول میں ہوئے ،حکومت کی طرف سے معاہدے پر لفط بہ لفظ عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئے ہے یہ کسی کی شکست نہیں محب الوطنی، پاکستان کی خاطر ہر ایک نے تدبر اور حکمت کا مظاہرہ کیا ہے۔تشدد اور احتجاج سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے معاملات مذاکرات کی میز پر طے پانے سے سڑکوں پر عوامی مشکلات کا خاتمہ ہوگا دھرنے کے شرکاء ایک دو روز میں گھروں کو لوٹ جائیں گے اور کئی روز سے سڑکیں بلاک ہونے کے بعد دوبارہ کھلنے سے کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونگی ۔