لاہور(نامہ نگار)پنجاب ایمرجنسی سروس نے اکتوبر کے دوران 115527 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا۔ان ایمرجنسیزمیں 34955 روڈ ٹریفک حادثات، 65281 میڈیکل ایمرجنسیز، 1601آتشزدگی کے واقعات، 2930 جرائم کے واقعات، 102 ڈوبنے کے واقعات، 44عمارتیں گرنے، 11 دھماکے اور 11568 متفرق آپریشن شامل ہیں۔گزشتہ ماہ کے دوران پنجاب میں 34955 روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں 463 افراد جاں بحق ہوئے۔ زیادہ تر ٹریفک حادثات 8937 لاہور میں ہوئے جن میں 46 افراد ہلاک ہوئے۔ ملتان میں 2532، فیصل آباد میں 2603، گوجرانوالہ میں 2043، راولپنڈی میں 1245اور سرگودھا میں 814روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے۔آگ کے زیادہ تر واقعات لاہور میں 362، فیصل آباد میں 139، راولپنڈی میں 88، ملتان میں 82، گوجرانوالہ میں 74 اورحیم یار خان میں 69 رپورٹ ہوئے۔ جرائم ایمرجنسی کے واقعات سب سے زیادہ لاہور میں 549، ملتان میں 176، فیصل آباد میں 226، ساہیوال میں 132، گوجرانوالہ میں 142، بہاولپور میں 95، ڈی جی خان میں 120 اوراوکاڑہ میں 88رپورٹ ہوئے۔