نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں کے ممبران کا پہلا اجلاس ٹاؤن ہال میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین میاں مظہر اقبال ساجد نے کی اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری گلزار احمد باٹھ کونسلرز سیٹھ شکیل اسلم، نعمان صدیق سدھو، میاں طارق محمود، محمد یونس ربانی، محمد انور کمبوہ، رانا سہیل افضل، حاجی قمر سہیل، چیف آفیسر اکرام اللہ سندھو سینٹری انسپکٹر محمد لقمان، سپریٹنڈنٹ میاں رضوان احمد، انکروچمنٹ انسپکٹر عمران نذیر اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری گلزار احمد باٹھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا شہر میں سیوریج، واٹر سپلائی، صفائی سمیت بنیادی سہولیات عوام کو نچلی سطح پر مہیا کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے خصوصاً شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے عملہ صفائی کی نگرانی خود کرونگا۔