حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)خواتین میں بریسٹ کینسر کے مرض کی روک تھام اور اس سے بچائو کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے کے لئیے بین الاقوامی تنظیم سارعون پاکستان کے زیر اہتمام طالبات کے اسپورٹس اور جمناسٹک مقابلے منعقد کیے گئے ۔سارعون پاکستان کے چیئر مین مستعین الرحما ن سپو رٹس مقابلوں اور خواتین کے دیگر پروگراموں کے مہمان خصوصی تھے ۔ان مقابلوں اور تقریبات میںمختلف تعلیمی اداروں کی طالبات ،اساتذہ اور سماجی تنظیموں کے نمائندہ خواتین نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سارعون پاکستان مستعین الرحمان کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر کی خطرناک بیماری کی روک تھام کے لیے خواتین میں اس سے بچائو کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے اور اسی سلسلہ میں طالبات میں بیڈ منٹن ار جمناسٹک مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ انکا کہنا تھا کہ سارعون پاکستان محکمہ صحت،ریسکیو 1122اور دیگر اداروں کے باہمی تعاون سے اس آگاہی مہم کو مزید فعال بنائے گی۔