گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)جامعہ محمدیہ اہلحدیث گوجرانوالہ کے امیر عصمت اﷲ پہلوان قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ۔ انہیں شہر کے بڑے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔نماز جنازہ میں علمائے کرام ‘سیاسی ‘سماجی شخصیات کے علاوہ دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ مولانا خالد بن بشیر مرجالوی نے پڑھائی۔