حافظ آباد:اکتوبر میں 655گراں فروشوں کو 13لاکھ روپے جرمانہ

Nov 02, 2021

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گذشتہ ماہ اکتوبر کے دوران مہنگے اداموں اشیائے خوردونوش فروخت  کرنے پر 655دوکانداروں کو مجوعی طور پر 12لاکھ 99ہزار روپے جرمانہ کی جبکہ 13دوکانداروں کو گراں فروشی پر گرفتار کر کے مقدمات درج کروائے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبید اللہ نے گراں فروشی پر 61دوکانداروں کو 2لاکھ 25ہزاراسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں واثق عباس نے 94دوکانداروں کو ایک لاکھ 49ہزار،ایڈیہشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اینڈ فنانس حامد ناصر گورائیہ نے  43دوکانداروں کو ایک لاکھ 46ہزار،اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد مراد حسین نے 43دوکانداروں کو ایک لاکھ 19ہزار،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ نے 47دوکانداروں کو 79ہزار ،سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر 33وکانداروں کو 62ہزار،اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوارڈنیشن محمد محسن عالم نے 18دوکانداروں ہزاروں  روپے جرمانہ کیا ۔

مزیدخبریں