سموگ سے آگاہی کیلئے ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کو ٹاسک دیدیئے گئے

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ سہیل فاضل نے سموگ سے آگاہی کیلئے ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کو مختلف ٹاسک دیدیئے،سی ٹی او گوجرانوالہ نے ایجوکیشن ونگ سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ سموگ سے بچا کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد اور اس سے آگاہی کیلئے سیمینارز منعقد کروائے جائیں۔اور ٹریفک اہلکار شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں اور واک کا بھی اہتمام کریں۔ جبکہ شہریوں میں سموگ سے بچا کیلئے ماسک بھی تقسیم کئے جائیں گے۔سی ٹی او گوجرانوالہ سہیل فاضل نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس سموگ سے بچا کیلئے احتیاطی اقدامات کررہی ہے اور شہریوں کو اس سے محفوظ رکھنے میں بھی ہر ممکن کردار ادا کیا جائیگا۔دھواں دینے والی گاڑیاں چونکہ سموگ کا بڑا سبب ھیں،اس لئے ان کے  چالان بھی کئے جائیں گے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جا رہے ہیں۔صاف ستھرا ماحول ھی صحت مند زندگی کا ضامن ہے،ٹریفک پولیس چونکہ ہمہ وقت سڑکوں پہ موجودہوتی ہے،بطور فرسٹ ریسپانڈر سٹی ٹریفک پولیس سموگ کے تدارک کے لئے اہم اقدامات لے گی۔

ای پیپر دی نیشن