سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما حافظ سعد محمود واہلہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے حکومت لائحہ عمل تیار کر رہی ہے، کرونا و با کے بعد صرف پاکستان میں ہی نہیں دیگر ممالک میں بھی مہنگائی کی خطر نا ک تر ین لہر آئی ہے، اپوزیشن کا ہر احتجاج بے معنی ہے، حکومت مہنگائی سے نمٹنے کیلئے جلدعوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کے دو اہم مقاصد ہیں ایک عوام کے مسائل حل کرنا اور دوسرالوٹی ہوئی دولت واپس لا کر قومی خزانے میں جمع کرانا، سابق حکمرانوں نے ہر دور میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور بیرون ممالک میں اپنی جائیدادیں بنائیں اور قومی خزانے کی کوئی فکر نہیں کی۔ عمران خان عوام کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں اور وہ فکر مندی کے ساتھ عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔