ننکانہ صاحب(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)ضلع کونسل ہال ننکانہ صاحب میں ریونیوعوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب زاہد پرویز وڑائچ نے کی ۔ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ زینب طاہر،تحصیلدار،نائب تحصیلدار،سب رجسٹرار ، پٹواری،عملہ اراضی ریکارڈ سینٹر، ریونیو سے متعلقہ افسروں سمیت سائلین کی کثیر تعداد موجودتھی۔ کھلی کچہری کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ زاہد پرویز وڑائچ اور اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ ڈاکٹر زینب طاہر نے عوام کے ریونیو سے متعلقہ مسائل سنے اور موقع پرموجود متعلقہ تحصیلدار، سب رجسٹرار، قانونگو، پٹواری ودیگرعملہ اراضی ریکارڈسنٹر کوان کے فوری حل کرنے کے لیے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ زاہد پرویز وڑائچ نے گفتگو کرتے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس اقدام سے کھلی کچہریوں کے ذریعے شہریوں کو درپیش اراضی مسائل اور ان کے حل کے لیے متعدد سروسز ایک چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں، شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے ریونیو سے متعلقہ قدیم و بوسیدہ نظام کو ختم کر کے عوام دوست انقلابی پروگرام متعارف کرایا جارہاہے جبکہ تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میں بہترین، بروقت اور معیاری سروسزکو یقینی بنانے کے لیے افسران و اہلکاران کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔