بابر کی والدہ اب بالکل ٹھیک ہیں: والد بابر اعظم

Nov 02, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی والدہ کی طبیعت اب بالکل ٹھیک ہے، اور وہ تیزی سے رو بہ صحت ہورہی ہیں۔کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے انسٹاگرام پر بابر اعظم اور اْن کی والدہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کی طبیعت کے حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’بفضل خدا بابر کی والدہ اب بالکل ٹھیک ہیں، مشکل وقت تھا صبر سے گزارا۔بابر اعظم کے والد نے کہا کہ ’اللہ پاک نے بڑا انعام بھی دیا ،ان کو صحت دی اور پاکستان کو پہلے تین میچ دیئے۔انہوں نے لکھا کہ میں حیران اور دل سے شکرْ گزار ہوں اپنی قوم کا جنہوں نے مجھے اتنا حو صلہ دیا۔

مزیدخبریں