لاہور(سپورٹس رپورٹر)بین الصوبائی ہاکی اور ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوگی،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی ہوں گے،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب فواد ہاشم ربانی اور سپورٹس سے وابستہ شخصیات بھی شریک ہوں گے۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹس کی تیاریاں مکمل ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب قومی کھیل کے فروغ کیلئے بھرپوراقدامات اٹھارہاہے،افتتاحی تقریب میں صوبوں کے درمیان ہاکی میچ بھی کھیلا جائے گا،بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ میں انڈر17بوائز اور انڈر16گرلز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، ہاکی ٹورنامنٹ 2سے 5نومبر تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگاجبکہ بین الصوبائی انڈر17 ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ 2سے4نومبر تک نشترپاک سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائیگا۔
بین الصوبائی ہاکی‘ ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب آج ہو گی
Nov 02, 2021