لاہور(سپورٹس رپورٹر)سرکاری ٹی وی پروگرام میں شعیب اختراورنعمان نیازمیں تلخ کلامی کے معاملے پر راولپنڈی ایم ڈی پی ٹی وی نے وزیر اطلاعات فواد چودھری سے ملاقات کی اور ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کیا۔ایم ڈی پی ٹی وی نے وزیر اطلاعات سے ملاقات کی اور ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کیا جبکہ شعیب اخترنے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نعمان نیازکوہٹانے تک کمیٹی میں پیش نہیں ہوں گا۔ فواد چودھری کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شعیب اخترنے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا اور کہا کہ بطوراحتجاج کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گا۔فواد چودھری سے سابق ویسٹ انڈین کرکٹرویوین رچرڈ اور ڈیوڈ گاور نے بھی ملاقات کی اور کہا کہ شو کے دوران ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، دوستانہ ماحول میں ٹرانسمیشن ہورہی تھی۔